Type Here to Get Search Results !
TAOBAT WEATHER

سپون لیک - شونٹھر جھیل

 

Taken at Spoon Lake

سپون لیک جسے شونٹھر جھیل بھی کہتے ہیں وادی شونٹھر کے آخری مقام پر موجود ہے۔ یہ ایسی جھیل ہے جس کے لیے آپکو پیدل یا چڑھائی نہیں چڑنا پرتی بلکہ اس جھیل کے بلکل ساتھ ہی سڑک جاتی ہے جہاں پر آپ اپنے موٹر سائیکل جو کہ 125 سی سی سے زیادہ پاور والے ہوں یا جیپ پر جا سکتے ہیں۔ اس جھیل پر آنے سے پہلے والے دن ہم چٹا کٹھہ جھیل گئے تھے اور واپسی پر چٹا کٹھہ جھیل بیس کیمپ میں رات گزارنے کے بعد ہم سپون لیک گئے۔ چٹا کٹھہ جھیل کے سفر کی روداد پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

چٹھا کٹھہ بیس کیمپ سے صبع 8 بجے ہم نے اپنے موٹر سائیکل پر سپون لیک کی طرف سفر شروع کیا۔ راستے میں عجب غضب مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے جاتے رہے، اس راستے میں کچھ آبادی بھی دیکھنے کو ملی اور یہ ایک پہاڑی وادی ہے جہاں آلو کی فصل کی بہتات نظر آ رہی تھی۔ اسی راستے میں ایک ایسے پل پر سے گزر ہوا جو ایک طرف سے مکمل ٹوٹا ہوا تھا اور کافی جھکا ہوا تھا یہ ایک عجوبہ سے کم نہ تھا۔ صبع کے وقت پہاڑوں پر موجود دھند اور اوپر سے طلوع آفتاب کا منظر حیران کر دینے والا تھا۔ خیر لگ بھگ 1 گھنٹہ کے بعد ہمیں جھیل کی جھلک دکھی تو دیکھتے ہوئے حیران ہو گیا یہ جھیل دوسری جھیلوں سے کچھ الگ تھی ، موٹرسائیکل سڑک پر کھڑی کر کے جھیل کے پاس گئے ۔ اس جھیل کا پانی اتنا شفاف تھا کہ اس کے اندر ہر چیز صاف شفاف نظر آ رہی تھی اس جھیل کے آس پاس کی جگہ صاف ستھری تھی اور جھیل کا پانی تو بس کمال تھا اتنا صاف کہ جو بیان نہ ہو پائے۔ جھیل کے ارد گرد کا منظر کمال تھا۔ ہم نے کافی وقت گزارا اور پھر ہم نے وہاں سے ہی جھیل سے کچھ دور آگے جا کر ختم ہونے والی سڑک کا سفر کیا اور ایک ایسی جگہ آئی جہاں سے سڑک ختم ہوئی اور وہاں ایک پل لگا ہوا تھا وہ پل کراس کر کے آگے ایک کیمپ بھی لگا ہوا تھا جہاں وہ لوگ ٹھہر سکتے تھے جو شونٹھر اینڈ ویلی دیکھنے اور سپون لیک دیکھنے جاتے ہیں ہم نے یہاں بھی کچھ وقت گزارا یہاں آس پاس بڑے بڑے چوہے بھی دیکھنے کو ملے جن کی آواز کافی عجیب تھی وہ چلاتے نظر آ رہے تھے جیسے کہہ رہے ہوں بھاگو سب "انسان آ گئے ہیں" ، واپسی کا دل نہ کر رہا تھا لیکن یہ ہمارے سفر اور چھٹی کا آخری دن تھا تو ہم نے واپسی کی راہ لی اور ہم نے واپسی پر دوبارہ چٹا کٹھہ بیس کیمپ پر رکے جہاں پر ہمارے لیے چکن روسٹ تیار تھا وہ کھایا چائے پی اور پھر ہم نے واپسی کی راہ لی، واپس کیل پہنچ کر ہم منتشر ہو گئے اور سب اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ یہ ایک عظیم سفر تھا اور اس سفر میں بہت کچھ دیکھا اور بہت کچھ سیکھا۔ ڈھیر ساری یادوں کے ساتھ یہ سفر ختم ہوا۔ 

Links for the Videos of VLOGs & Information of the Lake

1. Chitta Katha Lake Shounter Valley

2. Tourmaline Lake Janwai Gurez Valley

3. Spoon Lake Shounter Valley

4. Chitta Katha V/S Tourmaline Lake


TUR FIR ADVENTURES is a Local Tourism Co. of Upper Neelum AJK, having huge experience of managing advance booking and providing ONLINE information to the Tourists,


Feel Free to Contact us for any of Information.

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads

Blogger Templates