Type Here to Get Search Results !
TAOBAT WEATHER

کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات کی دم توڑتی بہترین روایت

 


کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات کی دم توڑتی بہترین روایت، میں سن 2010 سے پہلے تک ایسی کئی ایک عظیم الشان خیرات کا گواہ رہا ہوں۔ بچپن میں بہت دفعہ ایسے کھلے میدانوں میں ہوادار جگہوں پر پورے گاوں کو ایک ساتھ مل کر کھانا کھاتے دیکھا ہے۔ اس خیرات میں گھروں میں پالے گئے بڑے جانوروں کا استعمال ہوتا تھا جن سے گوشت اور شوربا حاصل ہوتا اور ساتھ چاول کا استعمال عام تھا البتہ کچھ لوگ مکئی کی روٹی کا استعمال کرتے تھے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ وہ ایک انتہائی خوشی کا موقع ہوتا جب گاوں میں اس طرح کا پروگرام ہوتا ایک تو گوشت کھانے کو ملتا دوسرا اپنے دوستوں کے بیٹھ کر کھانے اور خوبصورت خوش گپیوں کا موقع، ایسے پروگرام آج کل کبھی کبھار شادیوں میں دیکھنے کو ملتے ہیں جہاں گاوں والے اکٹھے ہوتے ہیں لیکن پردوں کے اندر اور کھانا عام طور پر مغرب کے بعد ہوتا ہے لیکن ہائے کتنا دل کش ہوتا تھا وہ سماں جب خیرات ہوتی تھی ایک دلکش سا احساس ہوتا تھا آج کل ان خیرات کے بدلے لوگ عام طور پر پیسے خیراتی اداروں کو دے دیتے ہیں یا صدقہ جاریہ کے منصوبوں میں خیر دونوں ہی اچھی چیزیں ہیں۔


ویڈیو بشکریہ۔ نامعلوم کوہستانی


https://youtu.be/8_yDyCl5ko0

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads

Blogger Templates