بلند و بالا پہاڑ،تا حد نگاہ پھیلی چراگاہیں، گھنے جنگلات ٹھنڈے ٹھار پانی اور زمین سے پھوٹتے چشموں کا جب خیال آتا ہے تو سب سے پہلے گریز ویلی ذہن میں آتی ہے۔(alert-passed)
وادی گریز سبزہ زار خوبصورت ترین وادیوں ، حسین ترین جھیلوں ، دلنشین آبشاروں اور دلفریب نظاروں کا ایک مجموعہ ہے۔ کرہ ارض کی ناپید اور لذیذ مچھلی بھی وادی گریز کے دریا میں ہی پائی جاتی ہے۔
سر سبز چراگاہوں میں بکھری بھیڑ بکریاں جہاں وادی کی خوبصورتی کی عکاسی کرتی ہیں وہی سر سبز گھنے جنگلات کو آغوش میں لیئے برف پوش پہاڑ دعوت نظارہ دے رہے ہوتے ہیں۔
ایک طرف وادی گریز کے پہاڑوں اور گھنے جنگلات میں دریا کے کنارے بل کھاتی حسینہ کے گھنی زلفوں کی مانند خوبصورت سڑک سیاحوں کو تھکنے نہیں دیتی۔
تو دوسری طرف چشموں سے نکلنے والے پانی کا ذائقہ کبھی نہ بھولنے والا ہوتا ہے۔اگر آپ سیاحت کے جنون کی حد تک شوقین ہیں تو پھر پیدل سفر کو ترجیح دینا ہوگی
وادی گریز یقیناً پاکستان بھر کے تمام سیاحتی مقامات میں سے سب سے زیادہ حسین اور خوبصورت ترین جگہ ہے
وادی گریز کو باہر کی دنیا نے ابھی ایک فیصد ہی دیکھا ہے وہ ہے تاوبٹ .
جبکہ اسکے علاوہ گریز ویلی کے مشہور مقامات جمگر واٹر فال ، جمگر ویلج ، جندر سیری گراؤنڈ، عجائب گھر جانوائی ، پھٹی دی پڑی جانوائی ، مرناٹ ڈنہ ، سرداری ویو پوائنٹ ، ہلمت ویلی ، کریم آباد اور تاوبٹ مرکزی مقام ہیں جہاں آپ روڈ پر چلتے ہوئے ویزٹ کر سکتے ہیں۔
لیکن۔
لیکن ہائیکنگ کے شوقین حضرات اور قدرت سے محبت کرنے والوں کیلئے وادی گریز کسی جنت سے کم نہیں۔
ٹورمالین جھیل ، سراں والا ناڑ ، مچک جھیل , گجر ناڑ ، شکر گڑھ ٹاپ, بلور کسی ٹاپ ، گگئ ، قمری ٹاپ ویلی اور
اس کے علاوہ پیدل ٹریک اور سفر میں بہت ساری چھوٹی بڑی وادیاں دیکھیں تو حقیقی جنت کا گماں ہوتا ہے۔
پیغام۔
اگر آپ نیچر لوور ہیں اور قدرت کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں تو ایک بار گریز ویلی کی سیاحت ضرور کیجئے.
بشکریہ۔۔۔ محمد ندیم منہاس