Type Here to Get Search Results !
TAOBAT WEATHER

ٹورسٹ حضرات کے عام سوالات


سیاحوں کے عام سوالات اور ان کے جوابات:

سوال:رستے کہاں تک کھلے ہیں؟

جواب: تاؤبٹ یعنی وادی نیلم کے آخری گاؤں تاؤبٹ تک راستہ عمومی طور پر اپریل سے نومبر تک کھلا رہتا ہے، جب کہ شونٹھر کی سٹرک عمومی مئی جون کے بعد سے نومبر تک کھلی رہتی ہے۔ بہتر ہے پہلے معلومات کرلیں۔ چونکہ ان راستوں کا کھلنا برف کی شدت پر منحصر ہوتا ہے۔


سوال: رتی گلی کا راستہ کب کھلے گا؟

جواب: رتی گلی اور چٹہ کٹھہ کا راستہ اس بار زیادہ برف باری کی وجہ سے لیٹ کھلتا ہے جو کہ عام طور پر جون آخری ہفتے تک کھل جاتا ہے۔


سوال. لوکل ٹرانسپورٹ صیح ہے یا اپنی گاڑی؟

جواب: اگر آپ استطاعت رکھتے ہیں تو اپنی گاڑی بہتر ہے کیونکہ اپنی مرضی سے جہاں چاہیں سٹے کر سکتے ہیں، یاد رہے کہ اپر نیلم میں 2022 تک سٹرک کچی ہونے کی وجہ سے بہتر ہے کہ صرف 4x4 گاڑی لے کر آئیں اپر نیلم سے مراد شاردہ سے تاوبٹ تک کی سٹرک ۔ یا پھر اپنی کسی بھی گاڑی پر آپ شاردہ آ جائیں اور پھر وہاں سے لوکل جیپ وغیرہ رینٹ پر لے لیں۔ ( یہ معلومات حتمی نہیں اس لے اپنی تسلی کر کے ان پر عمل کریں۔)

بوقت مجبوری لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔


سوال: کمروں کے اوسطاً کرائے کتنے ہیں وادی نیلم کے؟

جواب: مختلف کرائے ہیں، آن سیزن پندرہ سو سے پانچ ہزار تک کا کمرہ مل جاتا ہے۔


سوال: چٹہ کٹھہ کا پیدل ٹریک کتنا ہے؟ 

جواب: بیس کیمپ سے پانچ سے چھے گھنٹے کم از کم لگ جاتے ہیں۔


سوال: بچوں کے ساتھ ٹور کرنے کا موسم کون سا ہے؟

جواب: مئی سے ستمبر تک بہترین موسم رہتا ہے؟


سوال: اڑنگ کیل اور رتی گلی کا پیدل ٹریک کتنا ہے؟

جواب: اڑنگ کیل کا 35 منٹ اور رتی گلی 45 منٹ کا پیدل ٹریک ہے۔


سوال: لوکل ٹرانسپورٹ کہاں سے ملتی ہے؟

جواب: لوکل ٹرانسپورٹ پنڈی پیرودھائی بائیس نمبر بس سٹینڈ سے روز شام سات بجے کیل وادی نیلم کی بس نکلتی ہے،

اس کے علاوہ فیض آباد سے مظفرآباد اور مظفرآباد سے ہر گھنٹے بعد وادی نیلم کی گاڑی ملتی ہے۔

 

بشکریہ۔۔ #نیلم_کا_باسی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads

Blogger Templates