Type Here to Get Search Results !
TAOBAT WEATHER

جنت ارضی وادی گریس


 وادی گریس نیلم ویلی کی ایک خوبصورت ترین وادی ہے جو کیل سے شروع ہو کر منی مرگ قمری تک پھیلی ہوئی ہے جسکی ایک سرحد مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ اور دوسری سرحد گلگت بلتستان کے ضلع استور سے منسلک ہے۔


 وادی گریس کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار قدرتی نعمتوں سے نوازا ہے مگر بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کیوجہ سے یہ وادی سیاحوں کی جنت سے اوجھل رہی ہے۔ عام طور پر وادی گریس جانے والے لوگ صرف تاؤبٹ تک جاتے تھے اور تاؤبٹ کو ہی جانتے تھے اکثر سیاح تو وادی گریس کے نام سے بھی ناواقف ہیں آج ہم آپ کو وادی گریس کا مکمل تعارف کروانے جا رہے ہیں ۔

 وادی گریس مظفر شہر سے 244 کلو میٹر اور کیل سے 45 کلو میٹر فاصلے پر پھیلی ایک جنت نما وادی ہے جسمیں 18 چھوٹے بڑے دیہات مچھل ٫ جمگر ٫ جندر سیری ٫ چچڑمانوں ٫ جندر سیری ٫بوڑی ناڑ ٫ ڈوگہ ٫ جانوائی ٫ پھولاوائی ٫ مرناٹ ٫ سونار ٫ سرداری ٫ ہانٹھی ٫ شنڈاس ٫ ہلمت ٫ نیکرو ٫ کریم آباد ٫ تاؤبٹ اور وادی گریس کا آخری گاؤں گگئی شامل ہیں۔ گگئی وادی گریس کا آخری گاؤں اور وادی نیلم کی سب سے بڑی چراگاہ بھی ہے جہاں گرمیوں میں سینکڑوں خانہ بدوش (بکروال) اپنے مال مویشی کیساتھ یہاں آتے ہیں اور موسم خزاں کے شروع ہوتے ان وادیوں سے رخ موڑ لیتے ہیں۔

 وادی گریس میں 15 سے زائد چھوٹی بڑی جھیلیں ٫ آبشاریں ٫ گھنے جنگلات ٫ سر سبز چراگاہیں ٬ میتھے چشمے اور گلیشئر بھی ہیں۔ وادی گریس کی گمنام جھیلوں میں #ڈک_جھیل ٫ #مچک_جھیل ٫ #ڈک_سر #پہلاسر #دوسراسر #تیسراسر #پری_جھیل جیسی گمنام جھیلیںنب ٹھٹ 5ٹت شامل ہیں۔ اگر ان تمام جھیلوں کو ایک ساتھ دیکھنا ہو تو ان کیلئے کم از کم 10 دن درکار ہوں گے۔

 وادی گریس کی پہلی جھیل ڈک جھیل ہے جو کیل سے 14 کلو میٹر گریس ویلی روڈ پر جانوائی گاؤں سے شمال مشرق کی جانب 6 گھنٹوں کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔ مچک جھیل پھولاوائی گاؤں سے اوپر واقع ہے ان دونوں جھیلوں کے ٹریک ایک جیسے ہیں یہاں جانے کیلئے ایک جھیل کے کم از کم دو دن ہونا ضروری ہیں اگر تین دن ہوں تو بہتر ہوگا۔

 وادی گریس کی باقی ساری جھیلیں مرناٹ گاؤں سے جاتے ہوئے گجر ناڑ نالے اور گجر ناڑ نالے کے راستے گگئ جاتے ہوئے راستے میں آتی ہیں جن کیلئے کم از کم ایک ہفتے کا وقت لگے گا۔ اس راستے تقریباً 10 سے زائد جھیلیں ٫ اور وادی گریس کی سب سے بڑی چراہ گاہ گگئ کو بھی آپ ویزٹ کر سکتے ہیں۔

 وادی گریس سے گلگت بلتستان اور قمری ٫ منی مرگ کیلئے بھی راستے نکلتے ہیں جہاں ایک رات کیمپنگ کے بعد آپ دوسری دن منی مرگ ٫ قمری ٫ پہنچ سکتے ہیں۔ 

 وادی گریس کلچر ٫ زبان کے لحاظ سے وادی نیلم سے الگ اپنی پہچان رکھتی ہے اس وادی میں 5 زبانیں "کشمیری٫ گوجری٫ شینا ٫ پشتو ٫ اور ہندکو بولی جاتی ہیں۔ یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز ٫ ملنسار اور ہنس مکھ ہیں اگر آپ ہائیکنگ کا شوق رکھتے ہیں یا قدرت کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں تو وادی گریس سیر کیلئے ضرور آئیں۔

محمد_ندیم_منہاس
 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads

Blogger Templates